جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی واضح کرتی ہے کہ اس کا کسی بھی مسلح تنظیم، گروہ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کسی بھی مسلح گروہ سے تعلق کی دوٹوک تردید کرتے ہوئے عدم تشدد، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ کمیٹی نے پابندی کے خلاف نظرِ ثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے، کشیدگی میں باہمی کمی اور پائیدار امن کے لیے بامعنی مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

11/28/20261 min read

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عدم تشدد، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ کمیٹی کا کسی بھی مسلح تنظیم، گروہ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی فرد کے مبینہ غیر قانونی عمل کو پوری عوامی تحریک سے منسوب کرنا درست ہے۔

کمیٹی نے اپنے خلاف عائد پابندی کو آئینی و قانونی طریقۂ کار کے تحت چیلنج کیا ہے، جو آئین اور قانون کی بالادستی پر اس کے یقین کا عملی مظہر ہے۔

کمیٹی موجودہ بحران کے سیاسی و مذاکراتی حل اور فریقین کی جانب سے بیک وقت کشیدگی میں کمی

کی تجویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ حکومت بھی آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ریاستی جبر کا خاتمہ کرے، پابندی کے خلاف کمیٹی کی دائر کردہ نظرثانی کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، زیرِ سماعت رٹ پٹیشن کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرے اور باہمی اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

کمیٹی سمجھتی ہے کہ بامقصد مذاکرات، باہمی اعتماد سازی اور دوطرفہ و بیک وقت اقدامات ہی موجودہ بحران کے پُرامن اور پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

© 2026 Jammu Kashmir Joint Awami Action Committee. All rights reserved.

CONTACT US